بدن کے بالوں کی تین قسمیں ہیں 1-وہ بال جنہیں شریعت نے کاٹنے یا حلق کرنے کا حکم دیا ہے جیسے مونچھ ،بغل اور زیر ناف کے بال تینوں کی تفصیل درج ذیل ہے مونچھ کے بال مونچھ کی تعریف اور اس کے حدود کو جاننے سے پہلے ایک قاعدے کو سمجھ لینا فائدے سے خالی نہ ہوگا "وہ تمام الفاظ جن کی حد بندی شریعت میں موجود ہے ان کی حدبندی شریعت ہی سے کی جائے گی اور اگر اس کی تحدید وتعیین شریعت میں موجود نہیں ہے تو لغت میں غور کیا جائے گا اگر اس میں بھی نہیں ہے تو اس کی تحدید عرف سے کی جائے گی"۔ لہذا شریعت میں مونچھ کی حدبندی موجود نہیں ہے اس لئے مونچھ کی تحدید کے لئے ہم لغت کی طرف رجوع کریں گے قاعدہ ہے"كل حكم لم يرد في الشرع ولا اللغة تحديده حد بالعرف " ہر وہ حکم جس کی حدبندی شریعت اور لغت میں موجود نہ ہو اس کی تعیین عرف سے کی جائے گی یعنی سب سے پہلے شریعت پھر لغت پھر عرف اس ترتیب پر عمل کیا جائے گا۔ مونچھ کی حد بندی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَأَمَّا الشَّارِب فَهُوَ الشَّعْر النَّابِت عَلَى الشَّفَة الْعُلْيَا (فتح الباري:10/346) جہاں تک مونچھ کا تعلق ہے، یہ وہ بال ہیں جو...